عوام حکومتی ہدایات کی پاسداری‘کرونا کیخلاف جنگ میں کردار ادا کریں‘ عبدالحئی دستی

  عوام حکومتی ہدایات کی پاسداری‘کرونا کیخلاف جنگ میں کردار ادا کریں‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)وزیراعظم احساس پروگرام کے لئے قائم تمام سنٹروں پر نظم وضبط اور کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے سردار عبدالحئی دستی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

۔تفصیل کیمطابق وزیراعظم احساس پروگرام کے سلسلہ میں لوگوں کی مالی معاونت کے لئے مظفرگڑھ میں قائم سنٹروں پر مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی دستی کے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز سردار عبدالحئی دستی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سنٹر کے دورے کے دوران موجود لوگوں کو پیسوں کی ادائیگی کے عوامل اور نظم وضبط کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ حکومتی احکامات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی بھی جانچ پڑتال کی اور مختلف قسم کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر سردار عبدالحئی دستی کا کہنا تھا کہ حکومت جہاں کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے وہیں لاک ڈاؤن کے پیش نظر مستحق لوگوں کی مالی معاونت بھی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی ہدایات کی پاسداری پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک پاکستان کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔