238افغانی تبلیغی جماعت کو آج افغانستان بھیج دیا جائیگا، سینیٹر تاج محمد آفریدی

238افغانی تبلیغی جماعت کو آج افغانستان بھیج دیا جائیگا، سینیٹر تاج محمد ...

  

خیبر (بیوروپورٹ)سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی ملک دریا خان اور ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی نے لنڈیکوتل پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بارڈر پر طورخم بارڈر پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں افغان فورسز اور پاکستان سیکورٹی فورسز کے علاوہ اعلی حکام سمیت سینٹر الحاج تاج محمد آفرید ی ملک دریاخان آفریدی ایم پی اے شفیق شیر آفریدی کے علاوہ ذمہ دار لوگوں نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل بر وز جمعہ لنڈیکوتل کورنٹین سنٹر ز میں 238تبلیغی ارکان کو افغانستان بھیج دیا جائے گا جبکہ افغانستان کے طورخم میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لایا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ کابل اور جلالآباد سمیت دوسرے علاقوں میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار تر تیب سے واپس پاکستان لایا جائے گا تا کہ رش نہ پڑ جا ئے اور کسی کو تکلیف نہ پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں پھنسوں ہوئے لوگوں کیلیئے دو،دو دن طورخ کے راستہ اپنے وطن جا سکے گے سینٹر تاج محمد آفریدی نے کہا کہ وہ بارڈر بند ہونے کے بعد اپنے علاقے کی عوام کو واپس لانے کیلئے سرگرم ہیں اور کوشش میں تھے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کو بھی درخواست بھیج دی اسی درخواست کے نتیجے میں وزیراعطم نے ہدایات جا ری کی اور کل سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ملک دریان خان آفرید ی نے کہا کہ اس حوالے سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کئی بار سیکورٹی فورسز کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس لانے پر زور دیا ذرائع کے مطابق افغان حکام نے افغان حکام نے پاکستانی حکام سے فلیگ میٹنگ میں ٹریڈ بحالی اور وسیع کرنے پر زور دیا تھا جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سبزی اور فروٹ کو زیا دہ کرنے پر زور دیا ہے کیونکہ افغانستان کو پاکستان سے سبزیاں اور فروٹ بہت زیا دہ ایکسپورٹ ہوتی ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -