دیر بالا،احساس ایمر جنسی پروگرام فیز 2میں داخل

دیر بالا،احساس ایمر جنسی پروگرام فیز 2میں داخل

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)دیر بالا،احساس ایمر جنسی پروگرام فیز 2میں داخل،شرینگل س ڈویژن میں مختلف مقامات پر دس کیش سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔جن افراد کو رقم کی وصولی کیلئے مسج مو صول ہوا ہے۔قریبی کیش سنٹر پر آکر بغیر کٹوتی اپنا رقم وصول کریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پرواگرام محمد ساجد خان شاہین نے کیا ہے۔وہ شرینگل میں کیش سنٹر کے دورے کے موقع پر صحافیون سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے مر حلے میں بی آئی ایس پی کے پہلے سے رجسٹر مستحقین کو رقم کی تقسیم کا کام تا حال جاری ہے۔اور زیادہ تر مستحقین کو رقم دیا جا چکا ہے۔اور اب 8171پر رجسٹر ہونے والے افراد جن کو اہلیت کا مسج آچکا تھا۔ان کی باری شروع ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستحقین کی سہولت کی خاطر سب ڈویژن شرینگل میں مختلف مقامات پر دس کیش سنٹر ز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔اور وہاں پر مستحقین کو تمام سہولیات کے ساتھ بغیر کٹوتی کے رقم دیا جا رہا ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ جن کو رقم کی وصولی کیلئے مسج آچکا ہے وہ جلد اپنے قریبہ سنٹر سے اپنا رقم وصول کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -