باجوڑ کی ضلعی عدالت کا احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلرز کی رہا ئی کا حکم
باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ کی ضلعی عدالت کا احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلرز کی رہا ئی کا حکم۔ جمعرات کے دن علاقہ مجسٹریٹ تھانہ خار صدیق اللہ نے احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلرز کو ضمانت پر رہا کردیا۔ ملزمان کے وکیل اکرام درانی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان بے گناہ اور ناکردہ گناہ ہے اور مقدمہ ہذا مزید تفتیش طلب ہے جس پر عدالت حضور نے ملزمان کو 50ہزار روپے دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔