پٹرولنگ پولیس کی کارروائی‘گاڑی سے 2کلو ہیروئن برآمد‘ ملزم گرفتار

    پٹرولنگ پولیس کی کارروائی‘گاڑی سے 2کلو ہیروئن برآمد‘ ملزم گرفتار

  

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر) مخبر کی اطلاع پر پیٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کی کارروائی۔دوران ناکہ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

بندی سان نالہ کار سے براؤن کلر 2050 گرام ہیروئن برآمد۔عالمگیر ولد سبز علی نامی کار ڈرائیور گرفتار۔پولیس تھانہ قریشی نے مقدمہ نمبر 172/20 درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پیٹرولنگ پوسٹ میر حاجی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی سان نالہ کار سے 2050 گرام براؤن ہیروئن برآمد کرکے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔پیٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کے انچارج سب انسپکٹر سید محمود الحسن اور پی آر او محمد اشرف اقبال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نے بتایا کہ پوسٹ انچارج کی رہنمائی پر پوسٹ پر موجود سب انسپکٹر عاشق حسین اور ہیڈ کانسٹیبل محمد فیاض نے دیگر جوانوں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر سان نالہ اے ایس آئی محمد اکرم تھانہ قریشی کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کار نمبری B/1199 پر سوار عالمگیر ولد سبز علی قوم مومن سکنہ نوشہرہ محلہ اٹک آباد سے تلاشی کے دوران دو عدد پلاسٹک بیگ برآمد ہوئے جس میں براؤن کلر کی 2050 گرام ہیروئن پائی گئی جس پر مذکورہ شخص کو موقع پر گرفتار کرکے پولیس تھانہ قریشی کے حوالہ کردیا گیا جس پر پولس تھانہ قریشی نے مقدمہ نمر 172/20 بجرم 9C/CNSA m درج کرکے کارروائی شروع کردی یے۔پیٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کے افسران اور جوانوں کی اس کامیاب کارروائی پر پیٹرولنگ پولیس کے آفیسران نے تعریفی کلمات کیساتھ تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی سفارش کی۔اس موقع پر انچارج پوسٹ محمود الحسن نے کہا کہ۔موثر گشت کے ذریعے عوام الناس کی حفاظت اور انکی خدمت اولین ترجیح یے انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پر عزم جوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ہیروئن برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -