اوباشوں کی لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش‘ ناکامی پر تشدد کرکے فرار

اوباشوں کی لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش‘ ناکامی پر تشدد کرکے فرار

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار) تھانہ ٹھینگی کی حدود میں ملزمان کی خاتون سے مبینہبداخلاقی کی کوشش ناکامی پر خاتون کو ڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کر کے لہولہان کر دیا، (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

ملزمان فرار، ذرائع کے مطابق پولیس مصروف تفتیش تھانہ ٹھینگی کی حدود بستی اوڈاں والی میں اوباشوں کی خاتون سے مبینہ طور پر بداخلاقی کی کوشش، ناکامی پر ملزمان وسیم، ندیم و دیگر نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وارکرکے نادیہ نامی خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے خاتون لہولہان ہو گئی واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ ٹھینگی پولیس نے تفتیش شروع کر دی زخمی خاتون نادیہ فورٹ عباس کی رہائشی بتائی جاتی ہے اور وہاڑی میں اپنی خالہ کے گھر آئی ہوئی تھی جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق نادیہ نامی خاتون پر رشتہ داروں کے حملہ کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

لڑکی تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -