برن یونٹ ملازمین کے احتجاج پر سیکرٹری ہیلتھ کا نوٹس‘ کرونا وارڈ کی جگہ مختص کرنے کیلئے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

  برن یونٹ ملازمین کے احتجاج پر سیکرٹری ہیلتھ کا نوٹس‘ کرونا وارڈ کی جگہ ...

  

ملتان(نیوزرپورٹر)برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان کو کورونا کئیر (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ہسپتال بنانے کا فیصلہ،برن یونٹ ملازمین کا احتجاج کام آ گیا،سیکرٹری ہیلتھ کا نوٹس ٹیم لاہور سے آ کر میٹنگ کے بعد جگہ کے حتمی تعین کا فیصلہ کریگی تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرنسپل کی جانب سے تین روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے برن یونٹ کو کورونا کئیر کاونٹر بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے دو روز قبل ایم ایس نشتر ہسپتال برن یونٹ خالی کروانے پہنچے تاہم برن یونٹ پیرا میڈیکس اور نرسز جو احتجاج پر تھے انکے ہمراہ مریضوں کے لواحقین اور برن یونٹ کا دیگر عملہ بھی شامل ہو گیا، جنہوں نے ایم ایس نشتر ہسپتال کو اندر جانے سے روک دیا،بعدازاں ں دھ کو رات گئے تک جاری مذاکرات کے دوران سیکرٹری ہیلتھ کو مطلع کیا گیا جن کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی ٹیم ملتان کا دورہ کر کے کورونا پازیٹیو کیسز کی منیجمنٹ کے لئے جگہ کا تعین کریگی ادھر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی رہنماوں خورشید،رابعہ اکبر، نورین،اور صائمہ یامین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برن یونٹ کو کسی صورت کورونا کئیر ہسپتال نہیں بننے دیں گے،برن یونٹ کے مریضوں کو آئی سی یو کئیر اور دیگر اہم علاج کی ضروریات ہوتی ہیں،برن یونٹ کے مریضوں کو نشتر ہسپتال کے جنرل وارڈ میں منتقل کرنے سے سب مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہو جائیں گے،حکومت پہلے سے خالی ڈینٹیسٹری انسٹیٹیوٹ یا نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کو کورونا کئیر ہسپتال کا درجہ دے دے اور اگر اس دوران سانحہ احمد پور شرقیہ یا سانحہ تیزگام جیسا خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو گیا تو جنوبی پنجاب کے اس واحد برن یونٹ کے علاوہ ان متاثرین کو کہاں رکھنے کی پالیسی بنائی گئی ہے جبکہ اس موقع پر موجود لواحقین کا کہنا تھا انکے مریضوں کو جو دیکھ بھال برن یونٹ میں مل رہی اسکی نشتر ہسپتال کے جنرل وارڈز میں امید نہیں ہے کسی صورت اپنے مریض برن یونٹ سے منتقل نہیں ہونے دیں گے جبکہ ینگ نرسز کا کہنا تھا کہ دو روز قبل احتجاج کے بعد مذاکرات کے لئے بلائے جانے پر جب نرسز پیرا میڈیکس وائس چانسلر دفتر گئے جہاں موجود پرنسپل ڈاکٹر افتخار حسین نے نہایت برا بھلا کہا جس پر تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں

سیکرٹری ہیلتھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -