تاجربرادری کے آن لائن کاروبار کرنے کے مطالبہ سے اتفاق کرتاہوں، گورنر سندھ
کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے تاجر اتحاد کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں رضوان خان، سلیم میمن، جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی،محمد احمد شمسی، الیاس میمن، محمود حامد، زبیر گیلانی،نوید بٹ، حاجی ناصر ترک شامل تھے۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی، گورنرسندھ کے مشیر علی جونیجو اور محمود مولوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کرونا وائرس اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل، تجارتی سرگرمیوں کی بندش سے درپیش مشکلات،احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروباری سرگرمی کی اجازت کے وفاق کے فیصلہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تاجر وفد کے آن لائن کاروبار کرنے کے مطالبہ سے گورنرسندھ نے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ ہے اس لئے اس معاملہ اور ایسوسی ایشن کی ایس او پی پر وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر طبقہ قومی معیشت میں اہم خدمت انجام دے رہا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤکے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے اس وقت سب ہی متاثر ہورہے ہیں بالخصوص د ہاڑ ی دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے وزیراعظم پاکستان بھی اس طبقہ کیلئے باربار اظہار کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وفاق عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے
عمران اسماعیل