لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کرونا کا چیلنج ختم ہو گیا: فردوس عاشق

لاک ڈاؤن میں نرمی کا یہ مطلب نہیں کرونا کا چیلنج ختم ہو گیا: فردوس عاشق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)  وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کرونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے کی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کرونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ کرونا سے جنگ جاری ہے جس سے ہم نے خود اپنے پیاروں اور ہم وطنوں اور دنیا بھر کے انسانوں بھی بچانا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہریوں کو حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا، اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، اسلئے عوام ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہو ئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -