وزیر اعلیٰ محمود خان کی بارشوں میں جاں بحق افراد پر دکھ اور رنج وغم کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کی بارشوں میں جاں بحق افراد پر دکھ اور رنج وغم کا اظہار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والی جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے افراد کی اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے جان بحق ہونے والی افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -