وزیر اعلی سندھ کا دورہ سکھر، گاڑی خود ڈرائیو کی

وزیر اعلی سندھ کا دورہ سکھر، گاڑی خود ڈرائیو کی

  

سکھر(بیورو رپورٹ)صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سب سے پہلے لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ خود بھی وبا سے متعلق ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرنے لگے۔جمعرات کو وزیر اعلی سندھ سکھر شہر کے دورے کے لیے گاڑی خود ڈرائیو کر کے ایئر پورٹ سے روانہ ہوئے، ایئر پورٹ پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی گاڑی روک کر پولیس موبائلز بھی واپس بھجوا دیں۔وزیر اعلی نے گاڑی سے اتر کر کہا کہ انھیں کوئی پروٹوکول نہیں چاہیے، مجھے شہر دیکھنے دیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کرونا وبا سے متعلق بنائے گئے ایس او پی کے تحت خود گاڑی ڈرائیو کی، اور ان کے ساتھ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر صرف وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ بیٹھے۔

مزید :

صفحہ اول -