لاڑکانہ، موٹرسائیکل روکنے پر پی پی کارکن آپے سے باہر

لاڑکانہ، موٹرسائیکل روکنے پر پی پی کارکن آپے سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(این این آئی)لاک ڈاؤن کے دوران موٹرسائیکل روکنے پر پیپلزپارٹی کا جیالا آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔اندرون سندھ کے شہر لاڑکانہ میں موٹرسائیکل روکنے پر پی پی کارکن پولیس اہلکار سے لڑ پڑا، جیالے نے اہلکار کو دھمکی دی کہ پی پی کارکن ہوں تمہیں ڈس مس کروا دوں گا۔موٹر سائیکل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کے پی ایس او کا رشتے دار بھی ہوں۔مذکورہ واقعہ حیدری تھانے کی حدود کوبان 10 کی چیک پوسٹ پر پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اہلکار سے بدکلامی کررہا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار شاہراہوں پر ناکہ لگا کر ڈیوٹی دے رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس کے سبب بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔