میر پور خاص، کرپشن کی وجہ سے عوام راشن سمیت دیگر مراعات سے محرو م ہیں: مصطفی کما ل

میر پور خاص، کرپشن کی وجہ سے عوام راشن سمیت دیگر مراعات سے محرو م ہیں: مصطفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص (بیورورپورٹ)چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں میں اتفاق نا ہونے کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے مستحق عوام راشن کے تھیلوں اور دیگر سرکاری مراعات سے محروم ہیں، وہ آج یہاں اپنے پارٹی آفس میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کی راشن کے تھیلوں کی تقسیم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائم خانی،سندھ کونسل کے صدر شبیر احمد قائم خانی، ممبر سندھ کونسل عارف احمد خان، فاروق منصوری، رضی انصار، جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کوروناء وائرس سے جنگ کیلئے متحد ہو چکی ہے تاہم بد قسمتی سے ہمارے ملک کے وزیراعظم صوبوں کے وزیر اعلی ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے جنگ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور عوام خوف وہراس کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ جو مجھے رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں اس کے مطابق یکم مئی تک پاکستان میں اگر یہی تیزی کورنا وائر س کے پھیلنے کی رہی تو 70ہزار کیسس سامنے آجائیں گے جبکہ ہمارے ملک میں 22سو وینٹی لیٹر سے زیادہ نہیں ہیں اور ہمارے اسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض داخل ہیں ایسے میں ملک میں ہنگامی صورتحال ہو جائے گی جسے کنٹرول کرنا بڑا مشکل ہو جائے گا لہٰذا وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ آگے بڑھ کر صوبوں کے وزیراعلیٰ اور دیگر اہم افسرانوں کو بٹھا کر اجلاس کریں اور ایک فیصلہ کر کے اٹھیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے جو ممالک ہمیں فنڈ دیا کرتے تھے وہ معاشی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں فنڈ نہیں دے سکیں گے،انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اعلان کرتا ہوں کہ ہم لوگ ایم کیو ایم (پاکستان) کے انڈر میں ان کے کونسلروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے دنیا متحد ہو رہی ہے ہمیں بھی آپس کے اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے اور اپنے وسائل میں ملک کی عوام کا کورونا وائرس کے خلاف دفاع کیلئے بڑھ چڑ ھ کر اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے صحافیوں کا تعلق بھی مڈل کلاس اور غریب طبقے سے ہے لہٰذا حکومت ان کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کرے اور اخبارات اور میڈیا کے مالکان کے وجبات ادا کر کے انہیں اپنا قردار اداد کرنے دیا جائے، انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے ان کی پارٹی میں آج شمولیت اختیار کی ہے،انہوں نے مذید کہا کہ ان کی پارٹی کے کارکن بلا امتیاز اصل مستحقین کے گھروں تک رات کے اندھیرے میں راشن کے تھیلے پہنچا رہے ہیں تاکہ ان کی عزت و نفس مجروح نا ہو، انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کے اہلکار سیاسی بنیاد پر اپنے من پسند لوگوں کو راشن کے تھیلے تقسیم کر رہے ہیں جبکہ اصل مستحقین راشن کے تھیلوں سے محروم ہیں لہٰذا حکومت مذید گرانٹ جاری نہ کرے بلکہ وہ پیسا بچائے اور مشترکا طور پر کوروناوائرس کے حملوں سے بچنے کیلئے ونیٹی لیٹر، سیفٹی کٹس، سینی ٹائزر اور دیگر ضروری سامان خرید کر عوام کو دے، انہوں نے سندھ پولس کی جانب سے بے گناہ عوام پر تشدد کرنے کے واقعات پر کہا کہ حکومت فوری طور پر مذکورہ پولیس کے ظلم و ذیادتی بندکرے اور عوام کے صبر کا امتحان لینا بند کردے۔