خیرپور،نواحی گاؤں میں گھر سے نعش بر آمد،مالک مکان فرار

خیرپور،نواحی گاؤں میں گھر سے نعش بر آمد،مالک مکان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


.خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور کے نواحی گاؤں میں ایک گھر سے نعش بر آمد،گھر مالک فرار،دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایاجاتا ہے۔ ایس ایچ او پیرجو گوٹھ عبدالمالک بھٹو کے مطابق قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،واقعے کے متعلق انہوں نے بتایاکہ تھانہ پیرجوگوٹھ کی حدود گاؤں سعید خان سہاگ میں ہولیس نے مخفی اطلاع پر واحد بخش سہاگ کے گھر پر کاروائی کی اور گھر کے صحن کی کھودائی کے دوران ایک ایک نعش ملی جسے کلہاڑیوں سے وار کے کے قتل کیاگیاتھا جس کی شناخت نہ ہوسکی تھی،جب کہ پولیس کاروائی سے قبل ہی گھر مالک واحد بخش سہاگ گھر خالی کرکے فرار ہوگیاتھا اپنے کنبے کے ساتھ، ایس ایچ او کے مطابق ملزمان جلد گرفتار کرلئے جائیں گے کیوں کہ گھر مالک کی جلد گرفتاری کے بعد پولیس اصل حقائق کی جانب بڑھ کر اصل ملزمان کو قانون کیکٹہرے میں لاکھڑا کرکے قرار واقعی سزا دلوانے میں وہ اپنا فرض نبھائیں گے،