کورونا وائرس سے سعودی عرب میں 990 افراد صحتیاب، مزید 518 افراد وائرس کا شکار

کورونا وائرس سے سعودی عرب میں 990 افراد صحتیاب، مزید 518 افراد وائرس کا شکار
کورونا وائرس سے سعودی عرب میں 990 افراد صحتیاب، مزید 518 افراد وائرس کا شکار

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے مملکت میں مزید 518 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6,380 ہوگئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مزید افراد جاں بحق ہو گئے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 83 ہوچکی ہے جبکہ صحتیاب ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 990 ہے ابھی بھی 5,307 مریض زیرِ علاج ہیں.

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے مجموعی مریضوں میں اب تک سب سے زیادہ تعداد سعودی دارالحکومت ریاض میں پائی گئی ہے جہاں مجموعی طور پر 1،676 مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی، دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ میں 1،259 اور تیسرے نمبر پر مدینہ منورہ میں 1،029 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے.

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -