کوروناوائرس کے وار جاری، پاکستان میں کیسز کی تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی ، مزید 11 اموات ، دنیا کی حالت خراب

کوروناوائرس کے وار جاری، پاکستان میں کیسز کی تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی ، مزید 11 ...
کوروناوائرس کے وار جاری، پاکستان میں کیسز کی تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی ، مزید 11 اموات ، دنیا کی حالت خراب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 7 ہزار 25 ہو گئی ہے جبکہ 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چند دنوں کے اندر حکومتی کوششوں کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیاہے جوکہ اب تقریبا دوگنی ہو گئی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوگیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تقریبا 6 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 497 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار 25 ہو گئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 135 پر جاپہنچی ہے تاہم 1765 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ۔

صوبوں کے حالات


کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین ہزار 276چ ہو گئی ہے ، صوبے میں 36 وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 630 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
دوسرے نمبر پر سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں تعداد 2008 ہو گئی ہے جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 576 مریض وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
خیبر پختون خواہ میں اب تک 993 کیسز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن 45 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 205 صحت یاب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 245 ، بلوچستان میں 303 ، اسلام آباد میں 154 اور آزاد کشمیر میں 46 افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔بلوچستان میں 5 ، گلگت بلتستان میں تین ،اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ہواہے ۔

لاہور میں رینڈم کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ آئندہ دو روز میں لاہور کے مختلف مقامات سے 10 ہزار سے زائد رینڈم ٹیسٹ کئے جائیں گے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح دنیا سے کہیں بہتر ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا، ہیلپ لائن کورونا وائرس کی وباءکے وجہ سے ذہنی تناو کا شکار افراد کو نفسیاتی مشاورت فراہم کرے گی، ذہنی تناو¿ کا شکار افراد ہیلپ لائن نمبر 0304-1110116 پر مفت کال کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مفت ہیلپ لائن سروس پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوگی، کورونا وائرس کا شکار مریضوں کے اہل خانہ اور گھروں میں محدود رہنے والے افراد پر بیماری کے نفسیاتی اثرات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، مالی و تیکنیکی معاونت کرنے والے تمام اداروں کے مشکور ہیں، حکومتی بہترین حکمت عملی کے باعث باقی دنیا کے مقابلہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی صورتحال


کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 59 ہزار 267 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار 563 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس امریکہ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 6 لاکھ 71 ہزار 425 پر جا پہنچی ہے اور 33 ہزار 286 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تین مراحل میں معیشت کو بحال کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے لیکن اس وقت امریکہ میں بھی مکمل طور پر لاک ڈاﺅن جاری ہے اور ہر طرف سختی کی جارہی ہے ۔
سپین میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہواہے جہاں تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 19 ہزار 315 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اٹلی میں حالات قدر بہتر دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ماضی کی نسبت کیسز کی تعداد بڑھنے کی رفتار کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، اٹلی میں اب تک ایک لاکھ 68 ہزار 941 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 22 ہزار 170 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -