” جو ناچ کر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گا، اسے امدادملے گی“متاثرین میں حکومتی امداد کی تقسیم کی انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

” جو ناچ کر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گا، اسے امدادملے گی“متاثرین میں ...
” جو ناچ کر عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گا، اسے امدادملے گی“متاثرین میں حکومتی امداد کی تقسیم کی انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ، کندھکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونیوالے دیہاڑی دار اور کمزور طبقے کے لیے حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے نام سے منصوبہ شروع کیا جس میں لوگوں کی نقدمالی معاونت کی گئی لیکن کندھکوٹ میں افسوسناک رویہ سامنے آیا، حکومتی اہلکار انسانیت کی تذلیل اور غربت کا مذاق اڑاتے رہے، غریبوں کو پیسے لینے کے لیے ناچنے اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کیاگیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز  کے مطابق جو غریب شہری اہلکاروں کے سامنے ناچا، اسے رقم دی گئی ، زبردستی عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ، ویڈیو میں سناجاسکتاہے کہ حکومتی اہلکار نے ناچتے غریب شہری سے استفسار کیا کہ آپ کا بارہ ہزار روپے ملے، یہ کس کی مہربانی ہے؟ شہری نے بتایاکہ عمران خان کی ،ا س کے بعد اسے پھر ہدایت کی گئی کہ تھوڑاناچیں۔ رپورٹ کے مطابق بارہ ہزا ر روپے کے عوض عوام کی تذلیل کی جارہی ہے ، جب تک عمران خان کے نعرے نہ لگائیں، تب تک پیسے نہیں مل رہے ۔

یہ ویڈیو سامنے آنے پر ایک صاحب نے لکھا کہ"یہ خبیث میڈیا والے چاہتے ہیں کہ لوگ خوش نہ ہوں. وہ اگر خوشی منا رہے ہیں اور اپنے ملک کے وزیراعظم کا نام لے رہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟"


 

رانا زاہد نے لکھا کہ "عمران کے دور میں سرکار اہلکار بہت زیادہ خودسر ہو چکے ہیں عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی اب تو کسی سرکار ملازم سے کوئی بات کریں تو کہتے ہیں اوپر شکایت لگا کر جو ہمارا کرنا ہے کر لیں ورنہ یہی ملازم شہباز شریف کے دور میں اوپر کی شکایت کی بات کرتا تھا تو ان کی جان نکلتی تھی"


 

ارشد خان نے لکھا کہ " میڈیا والا تم لوگ جتنی مرضی بکوس کرتے رہو ،پھر بھی تم لوگوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں آنے والا سچ سچ ہی ہے تم لوگ ڈھول بجاتے رہو، اللہ پاک نے عمران خان کو عزت دی ہے اور وہ دیتا رہے گا ،انشاءاللہ"


 

ارشد علی نے لکھا کہ "عوام کے ہی پیسوں پر عوام کو ہی نچوانا۔۔لوگوں کی اس مجبوری کو تماشہ بنانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے"۔

ارینا نے لکھا کہ جان بوجھ کر عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے ان کا نام لے کر یہ سب کچھ کیا ہے ۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ "یہ کونسا تذلیل ہوگیا۔شغل لگارہےہیں آدمی فنکار ٹائپ کابندہ لگ رہاہے۔۔تم لوگوں کے پاس خبر نہیں ہوتے بے معنی باتوں کو خبر بناکے پیش کررہے ہو"۔

ایاز حسین نے لکھا کہ"یہ بھی عمران کے کھاتہ میں ڈالو اپ لوگوں کا اور تو کوئی کام ہے نہیں ،لوگوں میں بھی انسانیت ہونی چاہیے "


 

مظہر علی نے استفسار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ پیسے عمران خان گھر سے لائے ہیں، یہ غریب عوام کے ہیں ۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -