کیوین پیٹرسن ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کیلئے تیار، شائقین کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

کیوین پیٹرسن ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کیلئے تیار، شائقین ...
کیوین پیٹرسن ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کیلئے تیار، شائقین کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیوین پیٹرسن ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 39 سالہ پیٹرسن نے 2018ءمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم اب فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے خوشخبری سنائی ہے کہ وہ آئندہ سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ”پیٹرسن میرا بہت اچھا دوست ہے۔ میں نے اسے کہا کہ وہ بطور مینٹور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت اختیار کر لیں تاہم انہوں نے ویوین رچرڈز کی موجودگی اور کسی بھی طرح کے مسئلے سے بچنے کیلئے انکار کر دیا، ہم انہیں مینٹور کے طور پر تو نہیں لے سکتے البتہ میں پرامید ہوں کہ وہ آئندہ سال ایک نئے کردار میں ہمیں جوائن کریں گے۔“
ندیم عمر نے پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ناقص کارکردگی کی وجہ حد سے زیادہ سفر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”کراچی میں ابتدائی میچز کے بعد ہمارے کھلاڑیوں کو آرام کرنے کا موقع ہی نہیں ملا اور پھر ایک وقت بھی آیا جب ہمیں میچ کھیلنے کیلئے ائیرپورٹ سے سیدھا سٹیڈیم جانا پڑا۔“

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -