متحدہ عرب امارات میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ملکی و غیر شہریوں کے اہل خانہ کے لئے بڑی سکیم کا اعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ملکی و غیر شہریوں کے اہل ...
متحدہ عرب امارات میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ملکی و غیر شہریوں کے اہل خانہ کے لئے بڑی سکیم کا اعلان کر دیا گیا

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اماراتی ہلال الاحمر اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والے مقامی اور غیرملکیوں کے لواحقین کی مکمل کفالت کی جائے گی، کفالت پروگرام کو " آپ اپنے اہل خانہ کے درمیان ہیں" کا عنوان دیا گیاہے۔

امارات ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر اتھارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے کہا کہ شیخ حمدان بن زاید ال نہیان جو کہ ہلال الاحمر کے نگران اعلی بھی ہیں نے موجودہ کورونا وائرس اور اس سے ہونے والے جانی نقصانات کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیادپر کووڈ 19 کے سبب ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کی فوری داد رسی اور انکا دکھ کم کرنے کے لیے خصوص کمیشن قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری احکامات میں کہا گیا کہ حکومت کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے خاندانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، غم کے ان کٹھن لمحات میں یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں، اس مشکل گھڑی میں انکی ہرممکن مدد کی جائے گی خواہ وہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ہویا معاشی مسائل؟ حکومت ہر ممکن امداد جاری رکھے گی تاکہ زندگی کی مشکلات سے وہ بخوبی نکل سکیں۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -