کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ،ایشیا کا وہ ملک جس نے 25 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ،ایشیا کا وہ ملک جس نے 25 ہزار قیدیوں کو رہا ...
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ،ایشیا کا وہ ملک جس نے 25 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا

  

ینگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار کے صدارتی دفتر نے ملک بھر کی جیلوں میں قید 25 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے میانمار کے صدارتی دفتر نے ملک بھر کی جیلوں میں قید 25 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،میانمار میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی حامل جیلوں کی بابت خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅکا باعث بن سکتی ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں ہر سال ہزاروں قیدیوں کو معافی دی جاتی ہے۔اپریل میں میانمار میں نیے سال کے آغاز کا دن منایا جاتا ہے،جس موقع پرقیدی رہاکیے جاتے ہیں تاہم اس بار رہائی پانے والے قیدیوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ حد تک زیادہ ہے۔ میانمار میں اب تک 85 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کی یہاں اس وبا کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -