لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم، گورنر پنجاب نے کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن کو تعریفی اسناد سے نوازا

لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم، گورنر پنجاب نے کرن ویلفیئر ...
لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم، گورنر پنجاب نے کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن کو تعریفی اسناد سے نوازا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے متاثرہ افراد میں راشن ، ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کرنے اور اس مشکل کی گھڑی میں کرن ویلفئیر فائونڈیشن کی کاشوں کو سراہتے ہوئے تعرفی اسناد پیش کیں۔گورنر پنجاب چوہدری سرور اور بانی چئیرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، بیگم پروین سرور،ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر پنجاب  نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی خالصاً انسانی بنیادوں پر خدمت کے حوالے سے کرن ویلفئیر فائونڈیشن  کی کاشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے ”کرن ویلفئیر فائونڈیشن “ کے جنرل سیکرٹری  محمد عبداللہ کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔

 کرن ویلفئیر فائونڈیشن  نے انسانی خدمت کے کاموں کے حوالے سے اپنا نام بنایا ہے جس کی تعریف و توصیف حکومتی ا علیٰ ایوانوں سے بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے یہ ادارہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلوانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے  ہے، جبکہ آجکل کورونا کی وجہ سے عوامی مشکلات کے پیش نظر راشن کی تقسیم کا کام بھی کر رہا ہے۔کرن ویلفئیر فائونڈیشن  کی صدر روبی ہاشم کی دن رات کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

محمد عبداللہ نے اس اعزاز کو کرن ویلفئیر فائونڈیشن کے تمام عہدیداران اور کارکنان کے نام کیا ہے جن کی شبانہ روز کوششوں سے یہ سب ممکن ہو سکا۔