مسلمان ملک میں کھانس کر پولیس والوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

مسلمان ملک میں کھانس کر پولیس والوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کے الزام میں 2 ...
مسلمان ملک میں کھانس کر پولیس والوں کو کورونا میں مبتلا کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلمان ملک تیونسیہ کے دارالحکومت تیونس میں شرپسندانہ عزائم کے تحت پولیس والوں کو کورونا وائرس کا شکار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس میں ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا. اس شخص پر الزام ہے کہ اسے جان بوجھ کر پولیس والوں پر کھانسنے اور انہیں مبینہ طور پر کورونا وائرس میں مبتلا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا.
پولیس نے ایک اور شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پولیس سٹیشن پہنچا. یہ شخص کورونا کا مشتبہ مریض تھا اور اسے نگرانی میں رکھا گیا تھا. جب یہ پولیس سٹیشن حاضری لگوانے گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اسے ایک شخص نے بلا وجہ سڑکوں پر کھانسنے کا کہا گیا تھا.