امریکہ کی 10 پاکستانی افراد اور اداروں پر پابندیاں، اثاثے منجمد کردیے

امریکہ کی 10 پاکستانی افراد اور اداروں پر پابندیاں، اثاثے منجمد کردیے
امریکہ کی 10 پاکستانی افراد اور اداروں پر پابندیاں، اثاثے منجمد کردیے
سورس:   Twitter

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر نے 32 افراد اور اداروں کی جائیدادوں کو منجمد کردیا جن میں  10 پاکستانی افراد اورادارے بھی شامل ہیں۔ امریکی پابندیوں سے متاثر ہونے والوں میں پاکستان کے چھ افراد اور چار نجی ادارے شامل ہیں اور ان کا تعلق لاہور اور کراچی سے ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیکنڈ آئی سولیوشن نامی کمپنی نے امریکی الیکشن میں فراڈ کیلئے روسی اداروں کو جعلی دستاویزات فراہم کیں جن کی بنا پر انہیں امریکہ میں پابندیوں سے بچنے میں مدد ملی۔

امریکہ کی جانب سے لاہور سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد، کراچی کے سید حسنین، محمد خضر حیات، محسن رضا ، مجتبیٰ علی رضا اور سید علی رضا کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

 اس کے علاوہ جمشید کوارٹر کی دکان نمبر پانچ، ایم کے سافٹ ٹیک کراچی، سیکنڈ آئی سولیوشن، دی اوکسی ٹیک کراچی کے بھی اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بین الاقوامی -