شبلی فراز کو وزارت اطلاعات سے کس کی وجہ سے ہٹایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان اہم حکومتی وزیر کا نام سامنے لے آئیں

شبلی فراز کو وزارت اطلاعات سے کس کی وجہ سے ہٹایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان اہم ...
شبلی فراز کو وزارت اطلاعات سے کس کی وجہ سے ہٹایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان اہم حکومتی وزیر کا نام سامنے لے آئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلی پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب کوئی وزیر اطلاعات کی بجائے حکومتی پالیسی پر بیان دینا شروع کردے تو وزیر اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے ،شبلی فراز کو ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔
سما نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے  بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہتے تھے۔ فواد چوہدری میں اس وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آگئی کہ وہ حکومت کا مؤقف صحیح انداز میں پیش کریں۔
کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین پاکستان کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں وہ پہلے بھی اس منصب رہ چکے ہیں،حکومت ایسے شخص کو لانا چاہ رہی تھی جو تجربہ کار ہو۔لیگی رہنما عطا تارڑ نے  ایک ڈرامہ کیا تھا جو مضحکہ خیز ہے۔انکا دعویٰ غلط ثابت ہوا کہ رائے ونڈ کا گھر گرانے کیلئے کنٹینرز آئے ہیں۔

مزید :

قومی -