مرتضی وہاب نے وزیراعظم کا نام ’اعلان خان‘تجویز کردیا

مرتضی وہاب نے وزیراعظم کا نام ’اعلان خان‘تجویز کردیا
مرتضی وہاب نے وزیراعظم کا نام ’اعلان خان‘تجویز کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے 162 ارب روپے کا معاملہ ہو یا کراچی پیکج کے 1100 ارب روپے کا، وزیراعظم آج تک اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکے، اسی لیے ان کا نیا نام تجویز کیاہے۔انہوں نے وزیراعظم کا نام ’اعلان خان‘ تجویز کیا اور کہا کہ وزیراعظم کو صرف اعلانات اور وعدوں کا شوق ہے، نہ غریبوں کیلئے پچاس لاکھ بناسکے، نہ ایک کروڑ نوکریاں دے سکے۔

جیو نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں، سندھ صرف رمضان میں یاد آتا ہے، کراچی آتے ہیں، ہسپتال کیلئے چندہ جمع کرتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، کراچی والے آج تک 1100 ارب روپے کے پیکج کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے نشاندہی کی وزیر اعظم نے حیدرآباد کی یونیورسٹی کا افتتاح کیا تھا لیکن حیدرآباد کے عوام کو یہ تک نہیں معلوم کہ آخر وہ یونیورسٹی کہاں ہے۔

مزید :

قومی -