ڈائریکٹر و پروڈیوسر ایس سلیمان سپرد خاک
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور ڈائریکٹر و پروڈیوسر ایس سلیمان کو ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب و شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی سید نور، غلام محی الدین اور پرویز کلیم نمایاں تھے ان کے صاحبزادے سید جبران علی نے کہا کہ میرے والد نے شوبز کے لئے خدمات سر انجام دیں مگر افسوس کی بات ہے کہ شوبز سے وابستہ بہت کم لوگ ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے جو لمحہ فکریہ ہے۔