رمضان میں انسانیت کے ساتھ محبت کر کے رحمت کا حقدار بنا جائے،حاجی نواز
لاہور(سٹی رپورٹر) رمضان المبارک کے دن اور شب بیداری خدا کو راضی کرنے گناہوں سے استغفار کرنے کے لمحات ہیں۔ رحمت خداوندی کی تقسیم ہوتی خیرات میں مالک برحق کے حضور وبا سے نجات کی فریاد کریں۔ انسانیت سے محبت احترام کے رویئے اپنا کر رحمت الٰہی کے بند دروازوں کو کھولیں غمزدہ انسانیت کے کام آنا ہی رمضان کا حقیقی پیغام اور فلسفہ ہے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماحاجی نواز نے ایک بیان میں کیا۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز نے ایک بیان میں کیا۔کہا ہے کہ رمضان المبارک کی عبادات میں سماجی فاصلے، احتیاط کے ساتھ نماز و قیام کی ادائیگی انسانی اور معاشرتی بحران سے نکلنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ وبا کی شدت شدت سے ملک وقوم کو بچانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو وبا سے محفوظ بنایا جائے۔ رمضان المبارک کی عبادات میں دنیا بھر میں کرونا وبا کی وجہ سے مشکلات سے دوچار انسانوں کی آسانی اور سبیل کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ کرونا وبا نے جن گھروں کی رونقیں اور خوشیاں کی ماند کردیں ان کی خوشیوں مسرتوں کیلئے خدائے پاک کے حضور نیک تمنائیں آرزوئیں پیش کریں۔