یوٹیلیٹی سٹوروں نے 2کلو چینی کیلئے 1500روپے تک خریداری کی شرط رکھ دی

یوٹیلیٹی سٹوروں نے 2کلو چینی کیلئے 1500روپے تک خریداری کی شرط رکھ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور (لیڈی رپورٹر)رمضان میں چینی ملنا مشن امپوسیبل بن گیا، لاہور بھر میں قائم کئے گے سستا رمضا ن با زا روں میں شہریو ں کی لمبی قطا ریں لگی ہو ئے ہیں لاہور میں چینی کا بحران کم ہو نے کے بجا ئے شدت اختیار کر گیاہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق حکو متی دعوؤں کے با جو د شہر بھر میں چینی کی دستیا بی ممکن نہ ہو سکی،  اکبری منڈی کے بعد  متعدد ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر بھی چینی غائب ہوگئی اور یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے دو کلو چینی کے لیے 15 سو روپے خریداری کی شرط رکھ دی ہے پھر بھی یو ٹیلیٹی سٹورز پر بھی شہریو ں کو روزہ کی حا لت میں گھنٹوں انتظا ر کر نا پڑتا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر لا ہور کی جانب سے لاہور کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنے علاقوں میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں جاکر خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں پر مقدمات اور بھاری جرمانے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے  ہیں۔اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دکانوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

، راستے بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،ملک میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی گئی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دورِاقتدار میں اقوام متحدہ جس جرات اور بہادری سے توہین رسالت کے ایشو کو اٹھایا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کسی حکمران کو یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ توہین رسالت پر کھل کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے۔