مرکزی تنظیم تاجران کی گورنر پنجاب چودھری سرور کے ساتھ ملاقات

مرکزی تنظیم تاجران کی گورنر پنجاب چودھری سرور کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوس لاہور میں مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے خصوصی ملاقات کی۔  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سید عظمت علی شاہ کی تاجر کمیونٹی کیلئے انسان دوست فلاحی رفاعی سرگرمیوں اور انسانیت کی خدمت کیلئے شبانہ روز کاوشوں کو سراہا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ کی کووڈ 19 کی وبا کے دوران کرونا ریلیف فنڈ فرسٹ اور سیکنڈ تھرڈ ویوو میں آگے بڑھ کر انسانیت کیلئے خدمت کے جذبے کو بزنس کمیونٹی کیلئے سرمایہ دار دیا۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا خدمت خلق کے جذبے پر خراج تحسین پر شکریہ ادا کیا۔آتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا نصب العین تاجروں کے حقوق کی بقا اور بالادستی ہے۔ تاجر بھائیوں کو ہر مشکل اور کٹھن مرحلے پر سہارا دینے آواز اٹھانے کیلئے ہماری تمام توانائیاں وقف ہیں ۔