پنجاب: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپیشل کورٹس بنانے کا فیصلہ
ملتان (نیوز ر پو رٹر) اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا، گورنر پنجاب نے کہا اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت پر غور کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے اقدامات پر بر یفنگ دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقرر کی جائے گی، اوورسیز پاکستانی قوم کا سر مایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)
بنیادوں پر حل کریں گے۔چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن نے کہا حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو کسی بھی فورم پر تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔
چوہدری سرور