ایف آئی اے: زیر حراست میپکیو ملازم جاں بحق، ڈی جی کا نوٹس، انکوائری کمیٹی تشکیل 

      ایف آئی اے: زیر حراست میپکیو ملازم جاں بحق، ڈی جی کا نوٹس، انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان،وہاڑی، خانپور(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر، بیورورپورٹ، نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ایف آئی اے کی زیر حراست میں لائن سپریٹنڈنٹ ضیاالحق مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے کے معاملہ پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جو آج ملتان پہنچے گی۔جبکہ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
گئی ہے۔واضح رہے  تین روز قبل ایف آئی اے اے ملتان سرکل کی ٹیم نے وہاڑی میں چھاپہ مار کر چار لائن لائن سپریٹنڈنٹ کو میپکو کا کروڑوں روپے کا  سامان خردبرد کرنے کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔ملزم ضیا الحق کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔گزشتہ جمعرات کو تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد شیراز اور اسرار سہو زیر حراست بند حوالات ملزم ضیا الحق  سے تفتیش کی۔اور اسکو چار گھنٹے تک سزا کے طور پر کھڑا رکھا۔گرمی کا زور تھا۔جسکی وجہ سے اسکی طبیعت خراب ہوگئی اور اسکو حوالات میں بند کر دیا گیا۔لواحقین نے جب ملاقات کی۔تو اس وقت بھی حالت ملزم ضیا الحق کی خراب تھی۔لواحقین کے مطابق  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی ملتان نے ملزم ضیاالحق کو علاج معالجہ کروانے کی غرض سے ہسپتال منتقل کروانے کے حوالے سے اجازت بھی نہیں دی۔ اور وہ افطاری کے  بعد  حوالات میں مردہ پایا گیا۔ لواحقین  اور متوفی کے بھائی احسان الحق نے الزام لگایا کہ میرے بھائی ضیا الحق پر ایف آئی اے نے تفتیش کے دوران تشدد کیا۔اس پیٹ اور پاں پر زخم کے نشانات موجود تھے۔تشدد کی ہی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔انہوں نے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب مذکورہ واقعہ پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا  نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔جو آج بسلسلہ انکوائری ملتان پہنچیں گے۔اور ورثا سے ملاقات بھی کریں گے۔لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔جبکہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین CBA میپکو کے زیراہتمام میپکو چیف آفس کے باہر مین خانیوال روڈ پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی زیر قیادت میپکو سرکل وھاڑی کے لائن سپرنٹنڈنٹ چوہدری ضیا جو کہ ایف آئی اے ملتان سرکل کی زیر حراست تھے ان کے انتقال پر شدید احتجاج کیا گیا،شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ھم ایف آئی اے کی اس بزدلانہ،غیر قانونی،بلا تحقیق گرفتاری،الزام تراشی کے اس بہیمانہ اقدام،ماہ صیام میں انسانیت کی تذلیل کے خلاف و میپکو اتھارٹی بشمول آفیسرز کے غیر ذمہ دارانہ،غیر پیشہ ورانہ رویے،اور لیبر دشمن قوانین کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں،چوہدری ضیا مرحوم ایماندار اور فرض شناس شخصیت تھے،جس انداز میں مرحوم کے ساتھ تفتیش کی گئی،وہ انسانی اقدار کے برعکس تھی،ہم ایف آئی اے کے بزدلانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں،اس عمل میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،تاکہ آئندہ کوئی بھی شریف انسان اس طرح کے ظالمانہ اقدام کی بھینٹ نہ چڑھ سکے،اس حوالے سے میپکو ریجن کے تمام سرکز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا،میپکو ریجن مکمل طور پر بند رہا،یونین ھذا نے میں پکو ریجن میں تین دن کے سوگ اور مکمل احتجاج کا اعلان بھی کیا،احتجاج میں ملتان سرکل،چیف آفس،جی ایس سی،کنسٹرکشن،ریونیو ونگ،جی ایس او،کمرشل،کمپیوٹر سینٹر،ٹی آر ڈبلیو،فنانس ڈائریکٹوریٹ،ریجنل ٹریننگ سینٹر،سول ورکس،ایم ااینڈ ٹی، کی لیبر و سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔احتجاج میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر،شکیل بلوچ، سجاد بلوچ، چوہدری خالد، رانا انور، رانا زاہد جاوید، طارق صدیقی،الطاف مہار،چوہدری یونس،راشد یامین،مختیار بخاری،ذیشان پیرزادہ، عارف ذکی، را ماجد،شہباز علی،عاطف زیدی، سلیمان بلوچ،رانا سلیم تاج،بابر ملک،شوکت بلوچ،عاطف خان،چوہدری زاہد، مسعود علوی، رانا عمران،چودھری اظہر،محمد اختر،الیاس جٹ،اتفاق صمد،عاشق جٹ،عنصر عباس،میاں علیم،مدثر بھٹی،اکرام آرائیں،رانا کاشف،امیر علی،چودھری سلیم،عمران بشیر،ساجد علوی،عامر جمیل،عاشق ڈوگر،الطاف حسین،عشرت علوی،فیاض راں،مظہر عباس، مختیار انصاری، رانا شاہد،امیر غوری,اجمل سیال،رانا خضر،رانا نواز، ذیشان سیال،شاہد رضا ملک، اکبر طاہر، رانا عمران، محمد یوسف،چودھری شہباز رندھاوا,حامد علی فہیم، را محمد اقبال،محمد منشا،مجاہد اعوان، عادل ملک، خرم خان، عقیل زاہد، انوار گجر، عمران گجر، رانا نوید، رانا حسنین، رانا خلیل، ذیشان صدیقی،طارق سلیم،چوہدری راشد،سعید سیال، عثمان راں، خلیل لاشاری،رانا رضوان،،عبدالواحد ہاشمی،جاوید اشرف،شیخ عارف،منظور اعوان،،شباب خان بھی شامل تھے،ان کے ہمراہ عہدیداران، ممبران، کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔خانیوال روڈ پر کافی دیر تک ٹریفک جام رہا۔ ادھر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین میپکو ڈویژن خان پور کے زیر اہتمام ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری ضیاء لائن سپرینڈنٹ وہاڑی بیمانہ تشدد سے ہلاکت اور دیگر چار اہلکاروں کو زدو کوب کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف تین روزہ مکمل ہڑتال کی گئی تمام دفاتر کی تالہ بندی کر کے پر زور احتجاج کیا گیا۔زونل چیئرمین ریونیوونگ سرکل رحیم یار خان فدا حسین چانڈیہ نے ہڑتالی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں ایف آئی اے کے آفیسران نے واپڈا کے چار اہلکاروں کو تفتیش کے نام پر بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں چوہدری ضیاء لائن سپرینڈنٹ وہاڑی ایف آئی اے کے ٹارچر سیل میں زندگی کی بازی ہار گیا۔انہوں نے کہا کہ یونین کی اپیل پر واپڈا کے اہلکار کے قتل عمد اور دوسرے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف خان پور زون کے تمام دفاتر میں تالہ بندی اور مکمل ہڑتال ہوئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وقوعہ میں ملوث ایف آئی اے کے مطلقہ اہلکاروں کے خلاف قتل عمد کا مقدمہ درج کیا جائے اور ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو فوری تسلیم نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر پھیلادیا جائے گا اور بجلی کا نظام مکمل طور پر مفلوج کر دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈویژنل چیئرمین غازی حسن دشتی،انعام نبی،احسان قادر،منیر لنگا ہ،عمیر اکرم،عمیر سلیم،محمد جاوید اختر،طارق محمود بھٹی،عمران خلیل کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آخر میں مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ جبکہ  لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا چوہدری ضیاء کے ایف آئی اے کی حراست میں انتقال ہونے پر واپڈا شکایات سیل سمیت میپکو وہاڑی سرکل کیملازمین نے ہڑتال کردی کسی سائل کا فون تک اٹینڈ نہیں کیا گیا اور نہ دفاتر میں آنے والے سائلین کی داد رسی ہوئی جس کے سبب شہریوں کے گھروں دوکانوں میں بجلی خراب ہونے دھکے کھاتے رہے اور روزہ دار کے گھروں میں پانی تک ختم ہوگیا متاثرہ شہریوں عامر،کاشف،محی الدین،رضوان،شکیل،شاہد ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دن بھر شکایات سیل کا نمبر بند رہا جب ہم شکایت لے کر دفتر پہنچے تو ڈیوٹی پر موجود رانا خالد نامی ملازم نے ہمارے ساتھ سخت بدتمیزی کرکے دفتر سے نکال دیا اور کہا کہ جس کو مرضی بتا دو ہم کام نہیں کریں گے شہریوں نے بتایا کہ روزے کی حالت میں صبح سے بجلی درست کروانے کیلئے خوار ہورہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہ ہے واپڈا ملازمین افسر کی موت کا بہانہ بنا کر کام سے جان چھڑوا رہے ہیں انہوں نے چیف میپکو اور ایس ای میپکو سے فوری نوٹس لے کر شکایات سیل فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحقیقات