بہاولپور: میپکو ہیڈ کلرک کی لوٹ مار جعلی ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنیکا انکشاف

بہاولپور: میپکو ہیڈ کلرک کی لوٹ مار جعلی ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) واپڈاکے ہیڈکلرک نے صارفین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے‘ بجلی کے میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس آن لائن کرنے اوراجرا کے نام پرفی کس2000 سے وصول کرنے لگا، تفصیل کے مطابق واپڈاسب ڈویژن ماڈل ٹاؤن میں عرصہ دراز سے تعینات(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 ہیڈکلرک سرفراز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا کیلئے درخواست وصولی پر1500 سے2000 روپے فی کس وصو ل کررہاہے اورپھرموقع چیک کرنے پر1000 روپے ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا پر500 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ متاثرہ صارفین محمدنواز، محمدعمران، اجمل خان، اللہ ڈتہ، رب نواز، غلام علی محمدامین، محمداشرف اوردیگرنے میڈیاسنٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائدکیاکہ ان کے ڈیمانڈنوٹس کی درخواست جمع کرائے ہوئے چھ چھ ما ہ کاعرصہ گزرچکاہے رشوت وصولی کے باوجود ڈیمانڈ نوٹس جاری نہ کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈیمانڈنوٹس کے اجراکیلئے انہیں درجنوں چکرکاٹنا پڑتے ہیں ذرائع کے مطابق ہیڈکلرک سرفراز نے ایس ڈی اوکی منظوری کے بغیرجعلی ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری کیے ہیں جس پرتحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں جب ہیڈکلرک سرفراز سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ان کے دفترمیں ملازمین کی کمی ہے اس لیے ڈیمانڈ نوٹس کے اجرا کے مسائل پیش آرہے ہیں۔ متاثرین نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ایس ای واپڈااوردیگرارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
انکشاف