تحریک لبیک پر پابندی غیر قانونی‘ حکومت معاملات کنٹرول کرے‘ ذیشان اختر
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے تحریک لبیک پر پابندی کے اقدامات کو غیر آئینی، غیر قانونی قرار دیا اور کہاہے کہ تحریری معاہدہ پر عملدرآمد نہ کر کے اور حافظ سعد رضوی کو بلاجواز گرفتار کر کے حکومت (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
نے خود اشتعال پھیلایا اور گرفتاری پر ردعمل کا اندازہ لگائے بغیر شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جو حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت خود تو قانونی راستہ اختیار کرے اور حکومت فرانس تک اسلامیان پاکستان کے جذبات پہنچائے، سفیر کو حسب معاہدہ ملک بدر کرنے کے بجائے تحریک لبیک پر پابندی کا راستہ اختیار نہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ جماعتوں پر پابندی محض حکومتی آرڈر سے نہیں ہوسکتی اس سلسلہ میں آئینی طریق کار اختیار کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کے ذریعے پولیس فائرنگ جیسے اقدامات اور شرپسند عناصر کی اشتعال انگیزی کی مکمل تحقیق کی جائے۔
ذیشان اختر