ٹیکسوں‘ڈیوٹیوں اور دیگر معاملات میں صنعتی شعبہ کو رعایت دی جائے‘ شیخ عاصم سعید
ملتان (نیوز ر پو رٹر) ہاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے سابق وائس چیئرمین شیخ عاصم سعید نے کہا کہ بجٹ میں پیداواری شعبہ کو پہلی ترجیح دینے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات محاصل اور روزگارجیسے مسائل حل کئے جا سکیں۔ جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت سرمائے کا رخ غیر پیداواری شعبوں کی طرف ہے کیونکہ ان میں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
منافع زیادہ اور مشکلات کم ہیں۔اس رجحان سے محاصل اور روزگاربڑھانے میں کوئی خاص مدد نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی برآمدات بڑھ رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کے لئے کاروباری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے جسے کم نہ کیا گیا تو کاروبار اور پیداوار ناممکن ہو جائے گی۔توانائی، ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور دیگر معاملات میں صنعتی شعبہ کو رعایت دی جائے اور درآمد ہونے والے خام مال پر ڈیوٹی کم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو منافع بخش رکھنے کی فکر بھی کی جائے کیونکہ انکا جینا مرنا ملک کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بزنس شروع کرنے کی سہولتیں، فیکٹری کی تعمیر کیلئے اجازت نامے لینا، بجلی، گیس اور پانی کے کنکشنز، فیکٹری اور بلڈنگ کو رجسٹرڈ کرانا، بینکوں سے قرضہ لینا، سرمایہ کار کو تحفظ فراہم کرنا،ٹیکسوں کی ادائیگی، سرحدوں کے آر پار تجارتی لین دین کی سہولتیں، اسمگلنگ کا خاتمہ، حکومتی اور نجی اداروں کے معاہدوں پر عملدرآمد اور تنازع کی صورت میں قانونی طریقوں سے مسائل حل کرنے سمیت تمام معاملات میں آسانی پیدا کی جائے تاکہ ملک ترقی کر سکے۔
شیخ عاصم سعید