جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع
جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث ہوگی کہ کیس بینکنگ کورٹ میں چلے گا یا سیشن کورٹ میں ، عدالت نے وکلاءکو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔
راجہ ریاض سمیت 26ارکان اسمبلی بھی جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ، راجہ ریاض نے کہا کہ ہم ریاست مدینہ میں وزیر اعظم سے انصاف مانگ رہے ہیں ، وزیر اعظم اس کنبے کے سربراہ ہیں ، اس بات کو آگے نہ بڑھائیں ، اگر کسی کے کہنے پر انہوں نے ایسا رویہ روا رکھا ہے تو پھر ہم بھی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -