فواد چودھری کا رانا ثناءاللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان

فواد چودھری کا رانا ثناءاللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ...
فواد چودھری کا رانا ثناءاللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ روز رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر اور دیگر کو دھمکیاں دیں ، سرکاری افسران کیخلاف دہشتگردوں والی زبان استعمال کی گئی ، انہوں نے وہ زبان استعمال کی جو کالعدم ٹی ایل پی اور بانی ایم کیو ایم استعمال کرتے تھے ، ریاست پاکستان ہر گز کمزور نہیں ، کسی کو سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،رانا ثناءاللہ کیخلاف کارروائی کیلئے احکامات دیے جا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ، گزشتہ روز مجبوری میں عارضی طور پر سوشل میڈیا تک رسائی بند کی گئی ، امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے ،وزیر اعظم نے پولیس کی بہادری کو سراہا ،وزیر اعظم کی ہدایت پر زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے آیا ہوں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین پر سنگین الزامات ہیں ، وہ عدالت کا سامنا کریں ، بابر اعوان ، علیم خان ، سبطین خان بھی عدالتوں سے کلیئر ہو کر واپس آئے ہیں ۔

مزید :

قومی -