پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہروں میں پکڑے گئے نوجوان سے ’ بدلہ ‘ ،سوشل میڈیا وائر ل ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی شدید دکھ ہو گا 

پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہروں میں پکڑے گئے نوجوان سے ’ بدلہ ‘ ،سوشل ...
پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہروں میں پکڑے گئے نوجوان سے ’ بدلہ ‘ ،سوشل میڈیا وائر ل ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی شدید دکھ ہو گا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں احتجاجی مظاہروں کے باعث انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا سائٹس تک بند کرنی پڑ گئیں اور احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا اور سینکڑوں زخمی ہوئے لیکن پولیس والوں نے بھی ہاتھ ہلکا نہیں رکھا اور ’ چن چن‘ کر بدلہ لیتے ہوئے دکھائی دیئے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس جو کہ دانستہ طور پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے بنائی گئی ہے ، ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکے کو زمین پر الٹا لٹا رکھاہے اور اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں باندھ رکھی ہیں ، ایک پولیس اہلکار کہتا ہے کہ ادھر میری طرف دیکھ، دوسر ا پولیس اہلکار لڑکے کی کمر پر دونوں پاﺅں رکھ کر کھڑا ہو جاتاہے اور ایک اہلکار لڑکے کے بازو ہتھکڑیوں سے کھینچ کر انہیں سیدھا کر لیتا ہے ، اس کے بعد وہاں موجود ایک اور اہلکار چمڑے کے بنے ہوئے بھاری آلے کے ساتھ اس کی کمر پر شدید تشدد کرتے ہیں جس پر لڑکا چیخنا شروع کر دیتاہے ۔

اس ویڈیو میں قانون کے رکھوالوں کو صاف صاف قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ذاتی غصے اور بدلے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اپنی وردیوں کا سہارا لے رہے ہیں جو کہ انہیں ریاست کی رٹ بحال کرنے کیلئے سرکار کی جانب سے پہنائی گئی ہیں نہ کہ ذاتی غصہ نکالنے کیلئے ۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات سڑک پر چلتے ہوئے سینکڑوں دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن قانون ان کے خلاف بے بس دکھائی دیتا ہے ۔

یہ ویڈیو سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ”پولیس والوں کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے لیکن قانون کے محافظوں کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے ،ریاست کو وہ نہیں کرنا چاہیے جس کا جواز بنا کر ریاست نے پابندی لگائی ،دونوں طرف سے جو کچھ ہو رہا ہے بہت افسوسناک ہے۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -