آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں من گندم جل گئی

آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں من گندم جل گئی
آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں من گندم جل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ویب ڈیسک)  تحصیل احمد پور شرقیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے گندم کے ڈھیر میں آگ لگ گئی  جس سے سینکڑوں من گندم جل گئی۔

ریسکیو کنٹرول احمد پور شرقیہ کے مطابق نواحی علاقہ چک-95 ڈی این بی میں آسمانی بجلی کٹی ہوئی گندم کے ڈھیر پر گرنے سے گندم میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں من گندم جل گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا اور 30 فیصد سے زائد گندم کو جلنے سے بچالیا گیا۔