ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا ، مجبوراً سمارٹ لاک ڈاون لگایا ، ترجمان بلوچستان حکومت

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا ، مجبوراً سمارٹ لاک ڈاون لگایا ، ترجمان ...
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا ، مجبوراً سمارٹ لاک ڈاون لگایا ، ترجمان بلوچستان حکومت

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو عوام نے سنجیدہ نہ لیا ، مجبورا سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر گزشتہ دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے ، پوری کوشش کی تھی کہ لاک ڈاون کی نوبت نہ آئے مگر عوام نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا ، تین ماہ قبل بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح صرف ایک فیصد تھی جو اب نو فیصد تک پہنچ چکی ہے ، صوبے میں یکم مئی تک سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیاہے ، شادی ہالز بند رہیں گے جبکہ پٹرول پمپ کھلے رہیں گے ۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی بھی طرح کی تقریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، مساجد کیلئے گزشتہ سال کی ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے ، تراویح میں سماجی فاصلے کوملحوظ رکھا جائے ، کورونا سے بچنے کیلئے ماسک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

قومی -