فواد چودھری مدعی بن کر میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں، رانا ثناءاللہ کا چیلنج 

فواد چودھری مدعی بن کر میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں، رانا ثناءاللہ کا چیلنج 
فواد چودھری مدعی بن کر میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں، رانا ثناءاللہ کا چیلنج 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری میرے خلاف مقدمہ درج کرانے میں دیر نہ کریں اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ خود مدعی بنیں، بعد میں میں ان سے عدالت میں وضاحت لوں گا کہ افسروں کو خبردار کرنا دہشتگردی ہے یا یہ کہنا کہ میں تمہیں اپنے ہاتھوں سے پھانسی لگائوں گا، یہ دہشتگردی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں انتظار میں ہوں کہ مقدمہ درج کرائیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد کے لائحہ عمل بارے سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  میں مقدمے کا دفاع کروں گا، پہلے ہی سامنا کررہے ہیں، عدالتوں میں ان کو غلط ثابت کررہے ہیں، اب بھی ہمت سے ان کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے اور اپنے موقف پر قائم رہیں گے ، ان کی دھمکیوں اور مقدمات سے اپنے موقف اور لیڈر کے بیانیہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ 

استعمال ہونیوالی زبان کے بارے میں سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کاکہناتھاکہ مقدمہ درج ہوجائے تو  زبان کا موازنہ بھی ہوجائے گا کہ سعد رضوی کی زبان کا موازنہ میرے اور عمران خان کے بیانات کیساتھ کرلیں، جس کا موازنہ زیادہ مناسب ہوگا، اس کیخلاف ایک نہیں، 10 مقدمات درج کروادیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمہ درج کروانے کے اعلان کیا ہے۔

مزید :

قومی -