راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، فردوس عاشق اعوان
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے،سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہورہا۔ ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں حکومت افسران کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے۔
کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے! سرکاری افسران سےذاتی ملازم کا کام لینےوالوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہورہا! ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں! حکومت افسران کےتحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 17, 2021
ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے ذریعے ڈرانے اور دھمکانے یانقصان پہنچانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباو سے آزاد ہیںاور اب وقت بدل چکا ہے، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب چکاہے۔
شرپسند عناصر کے ذریعے ڈرانے، دھمکانے نقصان پہنچانے کی پالیسی کرپٹ غنڈہ لیگ کے چہرے کا وہ بدنما دھبہ ہے جسے یہ کبھی مٹا نہیں سکتے! وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں! اب وقت بدل چکا ہے، شرپسند ن لیگ کے جبر و تسلط کا سورج ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 17, 2021