ضمانت ملنے کے چند گھنٹوں بعد معروف بھارتی اداکار کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

ضمانت ملنے کے چند گھنٹوں بعد معروف بھارتی اداکار کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
ضمانت ملنے کے چند گھنٹوں بعد معروف بھارتی اداکار کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)نئی دلی کے لال قلعہ حملہ کیس میں ضمانت ملنے کے چند گھنٹے بعد ہی بھارتی اداکار دیپ سدھو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس مرتبہ دیپ سدھو کو بھارتی آثارِ قدیمہ سروے (اے ایس آئی) کی جانب سے لال قلعہ کی دیواروں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا۔

 دیپ سدھو کی ہنگامہ آرائی سے متعلق عدالت میں سماعت جاری ہے، تاہم دلی ہائی کورٹ نے مذکورہ کیس میں انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 

نئی دلی کی خصوصی جج نیلوفر عابدہ پروین نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے دیپ سدھو کو 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ 

خیال رہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر نئی دلی کے لال قلعہ میں بھارتی کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونے کے جرم میں دیپ سدھو کو 9 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

مزید :

تفریح -