معروف بھارتی اداکار اچانک انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار اچانک انتقال کرگئے
معروف بھارتی اداکار اچانک انتقال کرگئے

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین  ویویک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق 59 سالہ ویویک کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ آج صبح دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

ویویک 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر سٹار رجنی کانت سمیت دیگر بڑے ناموں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح -