غلط فہمی کے نتیجے میں ایک شخص نے شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا

غلط فہمی کے نتیجے میں ایک شخص نے شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا
غلط فہمی کے نتیجے میں ایک شخص نے شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں غلط فہمی کے نتیجے میں ایک آدمی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مجرم کو عمر قید سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 45سالہ رچرڈ میتھیو نے برطانوی شہر برسٹل میں 39سالہ پاﺅل ویلس کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ جب پولیس نے رچرڈ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تواس نے بتایا کہ اسے 10سال کی عمر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسے غلط فہمی ہوئی کہ پاﺅل وہی شخص ہے جس نے بچپن میں اس کے ساتھ بدفعلی کی تھی چنانچہ اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق رچرڈ میتھیو اس وقت سمرسیٹ میں واقع شہر ہائی برج میں ماں باپ کے ساتھ رہتا تھا جب ایک شخص ان کے ہمسائے میں آکر مقیم ہوا اور اس نے رچرڈ کو بدفعلی کا نشانہ بناڈالا تھا۔ اس وقت رچرڈ کی عمر 10سال تھی۔ برسٹل کراﺅن کورٹ کے کہنے پر جب رچرڈ کی ذہنی صحت کے ٹیسٹ کرائے گئے تو وہ ذہنی بیمار قرار پایا۔ وہ اپنی قید کی سزا ذہنی امراض کے ہسپتال میں ہی کاٹے گا جہاں اس کا دماغی علاج بھی جاری ہے۔

مزید :

برطانیہ -