دورہ جنوبی افریقہ مکمل ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے دورے کے لیے روانہ ہوگئی

دورہ جنوبی افریقہ مکمل ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے دورے کے لیے روانہ ...
دورہ جنوبی افریقہ مکمل ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم اپنے اگلے دورے کے لیے روانہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کےلیے ہرارے روانہ ہوگئی ہے۔
قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے ہرارے کے لیے روانہ ہوئی،ٹیم پاکستان چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی ہے، ہرارے پہنچنے پر پورےسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اس کا ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائے گا۔گرین شرٹس اس دوررے کے دوران زمبابوے کے خلاف تین ٹی20 اور دو  ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -