کورونا نے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تین دن میں اتنے لاکھ کیسز کہ تمام ریکارڈ ہی ٹوٹ گئے

کورونا نے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تین دن میں اتنے لاکھ کیسز کہ تمام ...
 کورونا نے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تین دن میں اتنے لاکھ کیسز کہ تمام ریکارڈ ہی ٹوٹ گئے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں مسلسل تیسرے روز عالمی وبا کورونا کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دولاکھ 34 ہزار 692 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1341 اموات بھی ہوئیں جو اس سال بھارت میں ریکارڈ کی جانےوالی سب سےزیادہ ہلاکتیں ہیں،بھارت میں کوروناکےباعث سب سےزیادہ متاثرہ علاقوں میں دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست مہاراشٹرا شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں 63ہزار سات سو 29 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں 19 ہزار 486 کیسز سامنے آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنےکے بعد بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ دو روز قبل بھی رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد تھی۔اس وقت بھارت سب سے زیادہ کورونا کیسز والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ تین کروڑ 15 لاکھ کیسز امریکا میں ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -