اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر بمبار ی کی ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی ‘کے مطابق اسرا ئیل نے حملے سے پہلے دعویٰ کیا کہ غزہ کی جانب سے حماس نے راکٹ فائر کیے ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جمعرات کی شام غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا ایک پروجیکٹائل جنوب میں گرا تھا،اسرائیل کے مطابق فلسطین کے جنوبی حصے سے حماس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو مرتبہ حملے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں جنگی طیاروں نے غزہ میں پانچ مقامات پر بمباری کی،اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے زیر اہتمام ٹریننگ کیمپس سمیت دیگر فیکٹریوں کو نشانہ بنایا ہے۔