گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدےسے ہٹا دیا گیا، انہیں فوری طور پر گورنر ہائوس چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے آج نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف سے حلف لینا تھا تاہم اس سے پہلے  ہنگامی پریس کانفرنس طلب کرلی تھی ۔

نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق   ان کی پریس کانفرنس سے قبل سے ہی انہیں  عہدے سے ہٹا دیا ،  عمر سرفراز چیمہ نے اپنی قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد  آج نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز  کی تقریب حلف برداری کی تقریب کو موخر کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، انہوں نےیہ تجویز صدر مملکت کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔ 

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی  اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا، وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیجنی تھی جس پر صدر مملکت 15 روز میں فیصلہ کرتا۔ ادھر ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دو ہفتوں سے گورنر کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھیج دی ہے ۔ 

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -