3عشروں تک مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار ببوبرال کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

3عشروں تک مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار ببوبرال کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس ...
3عشروں تک مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار ببوبرال کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بے ساختہ جملوں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف سٹیج اداکار ببوبرال کو کون بھلا سکتا ہے ، آج انہیں اس دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت چکے ہیں۔ سٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایوب اختر المعروف ببو برال گوجرانوالہ کے قصبے گکھڑ منڈی میں 1959 میں پ یدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1982 میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984 میں لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا، مزاحیہ اداکار نے سٹیج ڈرامے "شرطیہ مٹھے" سے ملک گیر شہرت پائی۔ 3 عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببوبرال نے بھرپور عروج دیکھا، ببو برال کو لاہور متعارف کرانے میں مرحوم اداکار فخری احمد کا اہم کردار تھا، ببو برال نے ٹوپی ڈراما، شرطیہ مٹھے اور عاشقوں غم نہ کرنا جیسے بے شمار ہٹ ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے۔ اپنی فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے بھی لکھے اور ہدایات کاری بھی کی، انہوں نے 50 کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انھوں نے انڈسٹری کو "مجھے چاند چاہیے، نو پیسا نو پرابلم، کڑیوں کو ڈالے دانا، نکی جئی ہاں" سمیت کئی ہٹ فلمیں دیں۔ ان کی آخری فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم چناں سچی مچی تھی۔ ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011 کو 51 برس کی عمرمیں اس دنیا ئےفانی سے کوچ کرگئے،  اپنےمنفرد اندازِ اداکاری کی وجہ سے وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔