جاوید شیخ نے زندگی میں کیا رسک لیا ؟ بتا دیا

جاوید شیخ نے زندگی میں کیا رسک لیا ؟ بتا دیا
جاوید شیخ نے زندگی میں کیا رسک لیا ؟ بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی زندگی میں کیا رسک لیا ؟ اس کے بارے میں بتا دیا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی اداکار بطور ہیرو عروج کے دور سے گزر رہا ہو تو اس کیلئے منفی کردار ادا کرنا بڑامشکل ہوتا ہے لیکن میں نے رسک لیا اورکامیابی حاصل کی۔ میرے کیرئیر کی یادگار فلموں میں“جو ڈر گیا وہ مر گیا ”بہترین فلم تھی۔اس فلم میں پہلی مرتبہ ولن کا کرداراداکیا جس نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ میں نے اس کے بعد بھی کئی فلموں میں منفی کردارادا کئے اور میرے پرستاروں نے مجھے ہیرواور ولن دونوں کرداروں میں پذیرائی دی۔